شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ کسی انسان کو دل سے چاہو اور اگر وہ رہے تو دکھ ہوتا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکار آغا علی نے شرکت کی اور ازدواجی زندگی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے جو لکھا ہے وہ ویسے ہی ہوتا آپ کچھ بھی کرلیں وہ نہیں بدل سکتے، میں سب کو یہ کہنا چاہوں گا آپ کسی بھی رشتے میں ہو تو سو فیصد کوشش کرو کہ چل جائے، یہ اسٹیج تبھی آنی چاہیے جب آپ نے تمام کوششیں کرلیں کہ سب ٹھیک ہوجائے۔
آغا علی نے کہا کہ اگر کچھ صحیح نہیں ہے تو تمیز کے دائرے میں رہ کر فیصلہ کریں۔
اداکار نے کہا کہ اگر آپ کو محسوس ہو کہ اس رشتے میں میری ذات ہی ختم ہوتی جارہی ہے یا جتنا میں انویسٹ کررہا ہوں اس کا 20 فیصد بھی سامنے والا دینے کو تیار نہیں تو پھر اس کے بارے میں بار بار بات کرو کیونکہ دنیا میں اس سے بڑا کوئی رشتہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ 8 ماہ سے شوٹنگ نہیں کی لیکن اس سے قبل جتنے پروجیکٹ چل رہے تھے وہ مکمل کیے، ہم دونوں کے ساتھ پروجیکٹ بھی مکمل کروائے۔
آغا علی نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی انسان کسی کو دل سے چاہے اور وہ نہ رہے تو دکھ نہ ہو۔
واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف نے مئی 2020 میں کووڈ کے دوران شادی کی تھی اور ان کی شادی محض 2 سال ہی چل سکی۔