جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

’درخت سے رونے کی آوازیں‘ اداکار کی ویڈیو دیکھ کر لوگ خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی کہانی بیان کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار احمد علی اکبر نے ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر ان کے مداح بھی خوفزدہ ہوگئے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ’ویڈیو کچھ افراد کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔‘

ویڈیو میں واضح طور پر درخت کے موجود چھوٹے سے سوراخ سے ایسی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جسے کوئی شخص رو رہا ہے۔

احمد علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جو آپ دیکھ اور سُن رہے ہیں وہ جھوٹ نہیں ہے، یہ واقعہ اسلام آباد میں ٹرائل 5 پر شوٹنگ کے وقت ہمارے ساتھ پیش آیا تھا۔

ان کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے کمنٹس کیے جارہے ہیں جبکہ اداکارہ و ماڈل انوشے اشرف نے لکھا کہ ’درخت کو پانی چاہیے وہ مدد کو پکار رہا ہے، رو رہا ہے۔‘

سائنسی تحقیق کے مطابق جب درخت خوش ہوتے ہیں یا پھر کوئی تکلیف ہوتی ہے تو آواز نکالتے ہیں اور ایسا اکثر خشک سالی کے وقت ہوتا ہے جب انہیں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں