شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی عباس نے انکشاف کیا ہے کہ زندگی میں اپنے فون سے زیادہ انہوں نے دل توڑے ہیں۔
پروگرام ’ہرلمحہ پرجوش‘ میں اداکار علی عباس نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کی جانب سے پوچھے گئے ’معصومانہ سوالات‘ کے جوابات دیے۔
علی عباس سے رپیڈ فائر میں نجی زندگی، ادکاروں و میزبان سے متعلق سوال کیے گئے تھے۔
اداکار نے کہا کہ ’کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ اپنے فونز نہ توڑتا تو کتنا اچھا ہوتا، فون توڑنے کے فوراً بعد سوچتا تھا کہ کیوں توڑ دیا ہے۔‘
پروگرام میں شریک سابق کرکٹر کامران اکمل نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’کاش جب توڑا تھا اس وقت آئی فون 14 آجاتا۔‘
علی عباس سے پوچھا گیا کہ ’زندگی میں آپ نے زیادہ فون توڑے ہیں یا دل؟ اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’دل توڑے ہیں لیکن یہ بہت مصیبت ہے کہ میں فوراً ہی بول دیتا ہوں۔‘
View this post on Instagram
اداکار نے پسندیدہ اداکار فواد خان کو قرار دیا جبکہ بہترین میزبان میں فہد مصطفیٰ اور احمد علی بٹ کا نام لیا۔
واضح رہے کہ اداکار علی عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے اپنے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی دیگر کاسٹ میں زویا ناصر، تنویر جمال، عائشہ خان، ہاجرہ یامین، اسامہ خان ودیگر شامل تھے۔