پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

کیا سرفراز احمد اور دانش تیمور نے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور کا کہنا ہے کہ میں نے سرفراز احمد کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے۔

نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن نے سرفراز احمد نے شرکت کی اس موقع پر دانش تیمور نے مذاق میں کہا کہ میں نے سرفراز کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے شاید یہ سلپ پوائنٹ پرکھڑے تھے اور آواز لگا رہے تھے دانش مارو شاٹ، آگے نکل کر مارو۔

سرفراز احمد بھی مسکرانے لگ گئے اور کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے۔

سابق کپتان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کو دہراتے ہوئے کہا کہ آج بھی وہ دن یاد ہے اور جب بھی موبائل فون پر فائنل کے کلپ دیکھتے ہیں تو رونگتے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

رواں سال چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بھارت اور نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگیا تھا اور بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں