تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

معروف اداکار گرفتار

لاس اینجلس: امریکا کے معروف ہالی ووڈ اداکار و موسیقار ڈینیئل پیٹر ماسٹر سن کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈینیئل پیٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے تین خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور  اُن سے فوائد حاصل کیے۔

چوالیس سالہ ہالی ووڈ اداکار کو 2001 سے 2003 کے درمیان خواتین کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اپنانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈینیئل پیٹر ماسٹرسن پر 3 ساتھی اداکاراؤں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا۔ اداکار پر 2001 میں 23 سالہ لڑکی جبکہ اپریل 2003 میں 28 سالہ اور اسی سال 23 سالہ لڑکی کو اپنی رہائش گاہ پر دھوکے سے بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

اداکار نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میری کامیابیوں کی وجہ سے کچھ لوگ حسد کا شکار ہیں جو میری ساکھ کو مجروح کرنا چاہتے ہیں‘۔

ماسٹرسن کے وکیل نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے مؤکل کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم قانونی جنگ لڑ کر ایسے تمام افراد کو شکست دیں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بیس سال بعد اچانک یہ مقدمہ کھلنا اور پھر پیٹرسن کا گرفتار ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سارے کام سازش کے تحت ہورہے ہیں، اداکار کی اہلیہ خود بھی اس معاملے پر بہت پریشان ہیں‘۔

 

Comments

- Advertisement -