منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

فیضان شیخ اور ماہم عامر کے ہاں ننھی پری کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار و میزبان فیضان شیخ اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ماہم عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار و میزبان فیضان شیخ نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی، اداکار کی جانب تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اور اہلیہ ننھی پری کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

فیضان شیخ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم دو بن کر اسپتال آئے تھے اور اب تین ہوگئے ہیں، ماشا اللہ، الحمد للہ بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

- Advertisement -

اداکار نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

فیضان شیخ اور ماہم عامر کو بیٹی کی پیدائش پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور ننھی پری کو دعائیں دی جارہی ہیں۔

اداکارہ سارہ خان نے بھی دونوں فنکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ماشا اللہ مبارک ہو، اداکارہ رابعہ کلثوم نے بھی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماشا اللہ میری گڑیاں آگئی۔‘

واضح رہے کہ فیضان شیخ نے رواں ماہ کے اوائل میں مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم نے ہمیشہ اپنے کام، کامیابیوں، مسائل اور تقریباً ہر چیز کو اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے اور اس پر تبادلہ خیال کیا ہے۔‘

انہوں نے کہا تھا کہ ’یہاں ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم بہت جلد اپنی خوشی کے ساتھ مل جائیں گے یعنی ہماری فیملی بڑی ہونے والی ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں