پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

اہلیہ سے متعلق الزامات پر فیروز خان کی وضاحت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اہلیہ سے متعلق الزامات پر وضاحت پیش کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فیروز خان نے لکھا کہ ’میں تمام بے بنیاد بدنیتی پر مبنی اور جھوٹے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں جو مجھ پر لگائے گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر افواہوں کی چکی میں گردش کررہے ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ان الزامات میں کوئی حقیقت اور سچائی نہیں ہے۔‘

- Advertisement -

فیروز خان کا کہنا تھا کہ ’میں ان کارروائیوں کے مرتکب افرااد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس سلسلے میں اپنی قانونی ٹیم کو ہدایت بھی کردی ہے۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’یہ واضح بتانا چاہوں گا کہ میں نے ہمیشہ قانون پر عمل کیا ہے اور کبھی بھی جان بوجھ کر کسی دوسرے انسان کو تکلیف نہیں پہنچائی۔‘

یاد رہے کہ فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے گزشتہ ماہ فیروز پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے علیحدگی کی تصدیق کی تھی جس کے بعد فیروز خان نے بھی ردعمل دیا تھا۔

اہلیہ سے علیحدگی پر فیروز خان نے خاموشی توڑ دی

فیروز خان نے لکھا تھا کہ ’مجھے ملک کے ایک قانون کی پاسداری کرنے والے شہری کی حیثیت سے عدالت کے انصاف پر مکمل اعتماد ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’فیملی کورٹ میں ہماری طلاق تین ستمبر کو ہوگئی تھی اور 19 ستمبر کو میں نے عدالت سے اپنے بچوں فاطمہ اور سلطان سے ملنے کی درخواست کی تھی۔‘

فیروز خان نے لکھا کہ ’مجھے ملک کے ایک قانون کی پاسداری کرنے والے شہری کی حیثیت سے عدالت کے انصاف پر مکمل اعتماد ہے۔‘

انہوں نے بتایا تھا کہ ’فیملی کورٹ میں ہماری طلاق تین ستمبر کو ہوگئی تھی اور 19 ستمبر کو میں نے عدالت سے اپنے بچوں فاطمہ اور سلطان سے ملنے کی درخواست کی تھی۔‘

فیروز خان کا کہنا تھا کہ ’علیزے میری سابقہ اہلیہ ہیں میں ان کی سپورٹ جاری رکھوں گا وہ میرے بچوں کی والدہ ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں