بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

اداکارہ بننے کے لیے جلدی شادی کرلی، حنا چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا چوہدری کا کہنا ہے کہ اداکارہ بننے کے لیے جلد شادی کرلی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں ’ترکِ وفا‘ ڈرامے کی اداکارہ حنا چوہدری نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

حنا چوہدری نے کہا کہ والدین نے شرط رکھی تھی کہ پہلے شادی کرلو پھر جو چاہے کرلینا، مجھے اداکارہ بننا تھا اسی لیے میں نے جلد شادی کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میرے دادا اور سسر دوست تھے جس مسجد میں دادا نماز پڑھتے سسر اس مسجد کے صدر تھے ان کی اچھی دوستی تھی اور گھر بھی آنا جانا ہوتا تھا، اس دوران میری شوہر علی سے ملاقات نہیں ہوئی تھی جب میں یونیورسٹی گئی تو علی فیکلٹی میں تھے۔

حنا چوہدری کے مطابق جب انہوں نے پیپرز جمع کروائے تو علم ہوا کہ یہ کوئی جانا پہچانا شخص پھر ان سے پوچھا کہ آپ کو کہیں دیکھا ہے تو علی نے بتایا کہ ہم ایک ہی علاقے میں رہتے ہیں وہاں سے ہماری گفتگو شروع ہوئی میرے کچھ ڈاکومنٹس کا مسئلہ تھا تو انہوں نے مدد کی پھر علی نے نوکری بدل لی لیکن جب بھی مجھے یونیورسٹی کے کوئی کام میں مدد چاہیے ہوتی تھی تو علی کو کال کرتی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ علی سے ارینج اور محبت دونوں شادی تھی۔

سیگمنٹ پردہ اٹھا دیں میں حنا نے بتایا کہ ان کی پہلی محبت بلی تھی، میری فیملی نے مجھے بہت لاڈ سے رکھا تھا اور مجھے جانوروں سے بھی محبت تھی۔

ایک سوال کے جواب میں حنا چوہدری نے بتایا کہ 15 سال کی تھی جب والد کی گاڑی دیوار پر ٹھوک دی تھی جس کا انہیں آج تک علم نہیں، مجھے گاڑی چلانے کا شوق تھا اور چاہتی تھی کہ میری بھی گاڑی ہو، بڑی بہن سے گاڑی چلانے کے لے مانگی اس نے مجھے دے دی پھر میں نے گاڑی کو ریس دی اور بریک مجھ سے لگی ہی نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں