اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہوں، حرا مانی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ میں بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہوں۔

نجی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ میں بریانی میں زردہ ملا کر کھاتی ہوں اور اس میں فروٹ چاٹ بھی مکس کر کے کھالیتی ہوں۔

حرا مانی کا کہنا تھا کہ میں جب مانی کی طرف چمچہ بڑھاتی ہوں تو وہ کہتے ہیں یہ تم کیسے کرلیتی ہو اور مجھے بھی کہتی ہو کہ اسے کھاؤ۔

میزبان نے کہا کہ کراچی والی ہوکر آپ کیسے بریانی میں فروٹ چاٹ مکس کرکے کھالیتی ہو؟

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے میٹھا پسند بہت ہے اس لیے ایسا کرلیتی ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں