تازہ ترین

’اداکار کے بچے اداکار نہیں بنیں گے تو کیا بنیں گے؟‘

پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے شوبز انڈسڑی میں نیپوٹیزم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ سینئر اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے شرکت کی اور میزبان محب مرزا کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

محب مرزا نے شو کے مہمان سے پوچھا کہ’ ’اداکار کے بچے اداکار نہیں بنیں گے تو کیا بنیں گے؟‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

جس پر بہروز سبزواری نے کہا کہ ’ہمارے تینوں بچوں نے اپنے والدین کی محنت کو دیکھا ہوا ہے، ہم لوگ بیٹھے بیٹھے کامیاب نہیں ہوئے، محنت کرکے آج یہاں پہنچے ہیں۔

ہمارے بچوں نے جو بھی نام بنایا ہے اس میں ان کی محنت ہے، ہم انہیں ڈرامے میں کام دلواسکتے ہیں لیکن کام انہوں نے اپنی محنت سے ہی کرنا ہے۔

دوسری جانب جاوید شیخ نے بتایا کہ میں نے اور بہروز نے کبھی بھی کسی سے یہ نہیں کہا کہ شہروز، شہزاد یا مومل کو کسی پروجیکٹ میں کاسٹ کرلیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

جاوید شیخ نے بتایا کہ اب تک انڈسٹری میں جتنا بھی کام کیا ہے اس میں اپنے بیٹے شہزاد اور مومل کو ساتھ نہیں رکھا، ایک فلم بنائی اس میں شہروز کو بطور ہیرو کاسٹ کیا لیکن شہزاد کو نہیں کیا کیونکہ کردار کے لیے موضوع شہروز ہی تھا۔

واضح رہے کہ بہروز سبزواری اور جاوید شیخ متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بہروز سبزواری معروف اداکار شہروز سبزواری کے والد ہیں جب کہ ان کی اہلیہ سفینہ سینیئر اداکار جاوید شیخ کی بہن ہیں۔

جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے ماضی میں ایک ساتھ چند فلموں اور ڈراموں میں بھی اداکاری کی ہے اور دونوں کی جوڑی کو پسند کیا جاتا رہا ہے، جاوید شیخ اور بہروز سبزواری کے خاندان کی نئی نسل کی بھی آپس میں رشتے داریاں ہیں اور سب اس انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -