جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

مدیحہ امام نے شوہر موجی بسر کے ہمراہ دلکش ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے بھارتی شوہر موجی بسر کے ساتھ دلکش ویڈیو شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے، بھارت میں  موجود اداکارہ کو اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Madiha Imam (@madihaimam)

- Advertisement -

اس کے علاوہ مدیحہ امام نے بھارت میں ان کی موجوگی میں منعقد ہونے والی ایک  تقریب کی کچھ کلپس اسٹوری پر شیئر کی ہے، جس میں انہیں گلابی رنگ کے لباس دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تقریب ان  کی ولیمے کی ہے جس میں اداکارہ کے شوہر موجی بسر کو روایتی سیاہ تھری پیس سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تقریب میں مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی۔

واضح رہے کہ مدیحہ امام نے رواں سال خاموشی سے دبئی میں شادی کی تھی، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی۔

مدیحہ امام کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا ہی حصہ ہیں، موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017 میں اپنے بالی وڈ کیریئر مقبول فلمز دی سک اور لکا چھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔

ویڈیو: مدیحہ امام کا بھارتی سسرال میں پُرتپاک استقبال

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں