تازہ ترین

نتاشا کی کون سی غلطی نے صبا قمر کو ناراض کیا؟ اداکارہ کا انکشاف

پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے غلطی سے فضا علی کے بجائے صبا قمر کو میسج بھیج دیا تھا جس میں صبا کا ہی تذکرہ تھا۔

یہ یقیناً ہر کسی کے ساتھ ہوتا ہے کہ جلد بازی یا بے دھیانی میں جس شخص سے متعلق دوسرے شخص سے بات کی جارہی ہوتی ہے وہ میسج اسی کو بھیج دیا جاتا ہے، حالیہ دور میں اگر چیٹ واٹس ایپ، انسٹاگرام یا میسنجر پر کی جارہی ہوتی ہے تو میسج کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن ہوتا ہے لیکن پہلے ایسا نہیں تھا۔

حال ہی میں نتاشا علی نے اے آر وائی زندگی کے ’ دی نائٹ شو‘ میں شرکت کی جس میں ان سے ایاز سمو نے سوال کیا کہ ایسا کبھی ہوا کہ کسی اور کا میسج کسی اور کو کردیا؟

اداکارہ نتاشا سوال سنتے ہی بے ساختہ قہقہہ لگاکر ہنس پڑیں، انہوں نے کہا ایسا میں صبا قمر کے ساتھ کرچکی ہوں، میسج کچھ غلط نہیں تھا لیکن ایسا ہوا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ پرانی بات ہے جب فضا علی نئی نئی لاہور شفٹ ہوئی تھی، میں اسے گھر دلوانے اور شفٹنگ کروانے میں مدد کررہی تھی تو میں اس کے ساتھ ہی ہوتی تھی، کبھی کبھی میں صبا، فضا اور جویریہ عباسی اکٹھے ہوجایا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا  ایک دن ہم اکٹھے ہوئے تو فضا کو میں نے میسج کرنا تھا اور صبا قمر کو ہی کردیا کہ یار فضا ابھی صبا کو نہیں لے کر آنا، میں تمہیں بعد میں بتاؤں گی، یہ میسج صبا کو ہی کردیا اور اس نے پڑھ لیا۔

اداکارہ نتاشا کا کہنا تھا کہ اس میسج کے بعد صبا قمر کا موڈ خراب ہوگیا تھا میں نے صبا کو بہت منایا تھا لیکن اب وہ مان چکی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس کا ناراض ہونا بنتا بھی تھا  ظاہر ہے اگر اس قسم کا میسج کوئی میرے لیے کرتا کہ نتاشا کو ساتھ نہ لانا تو میں بھی برا مان جاتی اور حیرانی ہوتی۔

Comments

- Advertisement -