تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

امریکی اداکار اور ماں کی تعفن زدہ لاشیں گھر سے برآمد

نیویارک: امریکی اداکار کی اپنی والدہ کے ساتھ گھر سے کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی اداکار اور اُن کی والدہ کی لاش نیویارک سٹی سے برآمد ہوئی، دونوں لاشیں پرانی ہونے کی وجہ سے اُن میں سے تعفن اٹھ رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 64 سالہ ولیم ویڈیل اور اُن کی 95 سالہ والدہ ایگنیز ویڈیل کی لاش نیویارک سٹی کے علاقے چیل سی میں قائم فلیٹ سے ہفتے کے روز برآمد ہوئی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق صحت کی جانچ پڑتال کرنے والے ادارے جب اداکار کے گھر پہنچے تو دروازہ نہیں کھلا جب کہ وہاں سے شدید تعفن بھی اٹھ رہا تھا۔

اس صورت حال کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد نفری فلیٹ پر پہنچی اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی۔

مزید پڑھیں: چینی سفیر کی پراسرار موت، لاش گھر سے برآمد

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ذرائع نے بتایا کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اداکار اپنی مردہ والدہ کے ساتھ کئی روز سے رہائش پذیر تھے، وہ لاش کا تعفن ختم کرنے کے لیے خوشبو والا ماسک استعمال کررہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار  کی والدہ کی لاش زیادہ پرانی جبکہ اُن کی لاش بنسبت کم پرانی ہے، خاتون کی لاش میں سے شدید تعفن اٹھ رہا تھا جبکہ اداکار کی لاش سے کم بو آرہی تھی۔

اداکار کی بہن نے بتایا کہ اُن کی والدہ گزشتہ کئی ماہ سے شدید بیمار تھیں جبکہ بھائی اس بات کا انکاری تھا، اس لیے اُس نے والدہ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی اجازت بھی نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار بے دردی سے قتل، گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد

پولیس نے دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خدشہ ہے کہ اداکار نے اپنی والدہ کو موت چھپانے کے لیے اُن کی لاش کو گھر میں رہی رکھا۔

Comments

- Advertisement -