منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

معروف اداکار نے بچپن کی تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نور حسن نے اپنے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

اداکار نور حسن کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، اداکار نے حال ہی میں اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

نور حسن نے ان تصاویر میں بچپن اور جوانی کی عادات کا تذکرہ کیا، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے تین مختلف موڈز دکھائے ہیں ایک میں وہ منہ پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں، دوسری میں مسکرا رہے ہیں اور تیسری تصویر میں ان کی جانب سے حیرانی کا تاثر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نور حسن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ چیزیں کبھی تبدیل نہیں ہوتیں۔

اداکار کی تصویر چند منٹوں میں ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف اداکاروں کی جانب سے اپنے بچپن سے متعلق مختلف تصاویر شیئر کی جاتی رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں