ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں ہلاک، اہلخانہ شدید زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کی اداکارہ پاویتھرا جے رام ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش جب پاویتھرا اہلخانہ کے ساتھ کار میں سفر کررہی تھیں۔

اداکارہ کی گاڑی نے آندھرا پردیش کے علاقے محبوب نگر میں بے قابو ہوکر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

- Advertisement -

خوفناک حادثے میں اداکارہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں تاہم پاویتھرا کی بہن اپیکشا، شوہر چندرکانت اور ڈرائیور سری کانت حادثے میں شدید زخمی ہوئے۔

 اداکارہ کی ہلاکت کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے جب کہ ہلاکت پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

پاویترا نے اپنے کیریئر کا آغٖاز 2018 میں کنڑ ٹی وی انڈسٹڑی سے کیا، اور ٹی وی سیریل ’تلوتما‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں