اشتہار

لیجنڈ اداکار قوی نے لڑکپن میں موت کو بہت قریب سے دیکھا تھا!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے لیجنڈ اداکار قوی خان گزشتہ روز کینیڈا میں انتقال کرگئے انہوں نے اپنی اوائل عمری میں موت کو انتہائی قریب سے دیکھا جو ان کے ذہن میں نقش ہوگیا۔

قوی خان جنہوں نے 50 سالہ فنی زندگی میں درجنوں فلموں، یادگار ٹی وی ڈراموں اور اسٹیج پر اپنی اداکاری سے انمنٹ نقوش چھوڑے گزشتہ روز کینیڈا میں انکی موت کی خبر دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں ان کے مداحوں کو اداس کرگئی۔ شعبہ اداکاری میں انسٹیٹیوٹ کا درجہ رکھنے والے قوی خان نے ایک بار اوائل عمری میں موت کا سامنا کیا خوش قسمتی انہیں زندگی کی طرف واپس لے آئی۔

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے کلک کریں:

- Advertisement -

اپنے ایک پرانے انٹرویو میں لیجنڈ اداکار نے ماضی کے واقعات دہراتے ہوئے اپنے بچپن اور لڑکپن کے کئی دلچسپ واقعات بھی بتائے جو ان کے ذہن پر نقش ہوئے اور ایسا ہی ایک واقعہ ان کے ساتھ پشاور میں پیش آیا جب وہ نہر میں ڈوبتے ڈوبتے بچے اور موت کو انتہائی قریب سے آتے اور پھر خالی ہاتھ واپس جاتے دیکھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں بچپن میں نہر میں نہانے کا شوق تھا اور جب ان عمر اس وقت 7 یا 8 برس تھی تو اپنے اسی شوق کی خاطر موت کو انتہائی قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

قوی خان کے مطابق میںا پشاور میں ایک روز میں نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبتے ڈوبتے بچا۔ پانی کا بہاؤ مجھے پل کے نیچے لے جانے کو تھا، جہاں پہنچ جاتا تو بچنے کی جو تھوڑی بہت اُمید تھی وہ بھی جاتی رہتی۔ اسی گھبراہٹ کے عالم میں بہت ہاتھ پیر مارے، لیکن سب بے سود رہے۔

سینیئر اداکار نے بتایا کہ ایسے میں میرے بڑے بھائی جو نہر میں میرے ساتھ ہی نہا رہے تھے ان کی اچانک مجھ پر نظر پڑ گئی اور انہیں میری حالت کا اندازہ ہوگیا۔ وہ اچھی طرح تیرنا جانتے تھے، لہذا بڑی تگ ودو کے بعد وہ مجھے کنارے پر لے آئے میں اس وقت شدید گھبراہٹ اور خوف میں مبتلا تھا۔

قوی خان کے مطابق چھوٹی سی عمر میں موت کا سامنا کرنے کا یہ تجربہ بہت خوف ناک اور دل دہلا دینے والا تھا۔ اس واقعے نے مجھ پر ایسا لرزہ طاری کیا کہ میں بعد میں ساری زندگی نہر میں نہانے کے خیال سے باز ہی رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں