ایوارڈ یافتہ معروف لولی وڈ اداکارہ ریشم خان کی فیشن ڈیزائینر فراز منان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی متاثر کن، نامور اور زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ریشم کی رقص ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ ریشم کو بلیک سوٹ میں بھارت کے مشہور گانے ’سلام عشق‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں لوگوں نے ان کی تعریف کی وہی کئی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف بنے کہا کہ ’ملک کے حالت دیکھو اور ان کی حرکتیں دیکھو‘۔
View this post on Instagram
ایک اور صارف نے ریشم کے رقص پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ان لوگوں کو زرا فکر نہیں ہے پاکستان کی، اس عمر میں تو ڈھنگ کے کپڑے پہن لو‘۔
خیال رہے کہ ریشم نے 1995 میں فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’جیوا‘ سے کیا تھا اور ان کی پہلی ہی فلم نے اچھی کامیابی حاصل کی تھی۔
’غلطی ہوگئی‘ ریشم نے وائرل ویڈیو پر معافی مانگ لی
ریشم کی دیگر مشہور فلموں میں ’چور مچائے شور، گھونگھٹ، سنگم، دوپٹا جل رہا ہے، انتہا، پل دو پل، طوفان، پہلا پہلا پیار اور تڑپ‘ شامل ہیں۔
ریشم نے فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں اور سیریلز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، ساتھ ہی وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیں، شاندار پرفارمنس پر انہوں نے متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔