بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی جان کو خطرہ، سیکیورٹی میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد خدشہ ہے کہ اب گینگسٹر لارینس بشنوئی کے نشانے پر اداکار سلمان خان ہیں، اسی لیے اداکار کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس خدشے کو اس بات سے تقویت مل رہی ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کی ذمے داری قبول کرنے والے گینگ کے سرغنہ لارینس بشنوئی نے چند سال قبل سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

دبنگ اداکار کی سیکیورٹی کے حوالے سے ممبئی پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سلمان خان کے گھر کے اطراف بھی سخت سیکیورٹی کا مکمل انتظام کردیا گیا ہے اور اداکار کے گھر کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں گینگسٹر لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کی ویڈیو شیئر کردی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گینگسٹر کہہ رہا ہے کہ سلمان خان کو جودھ پور میں قتل کریں گے۔

ویڈیو میں لارنس کے ساتھ راجستھان سے ان کے معاون سمتھ نہرا کو دیکھا جاسکتا ہے نہرا نے مبینہ طور پر سلمان خان کے گھر کی تلاشی لی تھی لیکن گینگ کے کچھ کرنے سے پہلے ہی اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جب سلمان خان کو سدھو موسے والا کے قاتل نے دھمکی دی

عدالت کے باہر 2018 میں گینگسٹر کا سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاوجہ مجھے شامل تفتیش کررہے ہیں ابھی تو ہم نے کچھ کیا ہی نہیں ہے جب ہم کریں گے تو پتا چل جائے گا سلمان خان کو جودھ پور میں ہی ماریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں