تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جب سلمان خان کو سدھو موسے والا کے قاتل نے دھمکی دی

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی نے 2018 میں سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

بھارتی میڈیا نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کی ویڈیو شیئر کردی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گینگسٹر کہہ رہا ہے کہ سلمان خان کو جودھ پور میں قتل کریں گے۔

ویڈیو میں لارنس کے ساتھ راجستھان سے ان کے معاون سمتھ نہرا کو دیکھا جاسکتا ہے نہرا نے مبینہ طور پر سلمان خان کے گھر کی تلاشی لی تھی لیکن گینگ کے کچھ کرنے سے پہلے ہی اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

عدالت کے باہر 2018 میں گینگسٹر کا سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاوجہ مجھے شامل تفتیش کررہے ہیں ابھی تو ہم نے کچھ کیا ہی نہیں ہے جب ہم کریں گے تو پتا چل جائے گا سلمان خان کو جودھ پور میں ہی ماریں گے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ اب پنجاب، دہلی، ہریانہ، راجستھان اور ہماچل پردیس ریاستوں میں پولیس کے لیے درد سر بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بشنوئی کے روابط دیگر ممالک تک بھی پھیل گئے ہیں ان میں سب سے نمایاں گولڈی برار ہے جس نے کہا کہ اس نے موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس گینگ کے پانچ ریاستوں میں 700 شوٹرز ہیں اور وہ مزید دوسرے گینگز کو اپنے ساتھ شامل کررہے ہیں اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گروہ پنجابی فنکاروں سے مستقل بنیادوں پر بھتہ وصول کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا گلوکار کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -