تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

فلم "گجنی” میں کام کیوں نہیں کیا؟ اداکار شان نے بتا دیا

لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اور محب وطن اداکار شان شاہد نے حال ہی میں بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار کی وجوہات کے بارے میں کھل کر بات چیت کی۔

شان نے بتادیا کہ وہ پہلے اپنے باپ کا بیٹا اس کے بعد کوئی اداکار، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بہت سی حقیقتوں کا آشکار کیا اور ماضی کی کچھ باتوں سے پردہ بھی ہٹایا۔

بھارتی فلم انڈسٹری سے ملنے والے فلموں کی پیشکشوں سے متعلق محب وطن اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اب تک کئی آفرز ٹھکرا دی ہیں ان میں ایک فلم "گجنی” بھی تھی۔

اداکار شان نے بتایا کہ عامر خان نے انہیں فلم ’’گجنی‘‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن جو کردار انہیں پیش کیا گیا تھا وہ ولن کا تھا اور اسے کوئی بھی کرسکتا تھا۔ ضروری نہیں تھا کہ اس کردار کو کرنے کے لیے خصوصی طور پر مجھے پاکستان سے بلوایا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عامر خان سے سوال کیا کہ اس کردار کو تو کوئی بھی کرسکتا ہے تو پھر آپ کیوں ایک پاکستانی اداکار کو کاسٹ کرنا چاہ رہے ہیں۔ جس پرعامر خان نے کہا پتہ نہیں چلے گا کہ آپ پاکستانی ہیں۔

شان نے بتایا کہ میں تین، چار دن عامر خان کو سمجھاتا رہا اور جب وہ نہیں مانے تو میں نے پنجابی میں ایک جملہ کہا کہ ’’بس آپ یہ سمجھ لیں کہ آپ انڈیا کے پہلوان ہیں، میں پاکستان کا پہلوان ہوں، میں پیسے لے کر کشتی نہیں ہاروں گا‘‘۔

اداکار شان نے عامر خان سے کہا آپ نے فلم کے اینڈ میں مجھے مارنا ہے جب کہ پاکستان میں لوگ کبھی مجھے مرتاہوا دیکھنا پسند نہیں کریں گے۔

میں پاکستان میں لوگوں کے دلوں میں رہتا ہوں، لوگ مجھے پیار کرتے ہیں، میری عزت کرتے ہیں۔ بس یہی وجہ تھی کہ میں نے عامر خان کو فلم میں کام کرنے سے منع کردیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان نے فلم ’’گجنی‘‘ میں ولن کے کردار کے لیے پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو بھی پیشکش کی تھی  لیکن ہمایوں سعید نے بھی اس کردار کو ٹھکرادیا تھا۔

Comments

- Advertisement -