تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

بھارتی اداکار کی بیٹی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی

بھارتی تامل فلم انڈسٹری کے اداکار، میوزک ڈائریکٹر اور فلم ساز وجے اینٹونی کی بیٹی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار وجے اینٹونی کی 16 سالہ بیٹی میرا ذہنی تناؤ کا شکار تھیں اور انہوں نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔

میرا کی لاش چنئی شہر میں 18 ستمبر کی رات 3 بجے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا چنئی شہر کے ایک پرائیویٹ اسکول میں 12ویں جماعت میں زیر تعلیم تھیں، میرا کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

وجے اینٹونی اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے تاحال واقعے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ میرا ذہنی دباؤ کا شکار تھیں تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

اداکار اور ہدایت کار سرتھ کمار نے لکھا کہ ’وجے اینٹونی اور فاطمہ کی بیٹی میرا کے انتقال کی خبر تصور سے باہر ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Comments

- Advertisement -