جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

‘اداکارہ بشریٰ‌ انصاری بے گھر ہوگئیں’

اشتہار

حیرت انگیز

بشریٰ انصاری بے گھر ہوگئیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکار نعمان اعجاز کی ایک ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں بشریٰ انصاری سڑک پر بیٹھی ہوئی نعمان اعجاز سے بات کرتی نظر آرہی ہیں۔

غیر ملکی دورے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ سینئر اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ ‘میں بے گھر ہوگئی’ جب کہ نعمان اعجاز نے بھی کہا کہ ‘پاکستان کا آئیکون بشریٰ انصاری سڑک پر آگئیں’۔

- Advertisement -

ان دنوں دونوں سینئر اداکارہ غیر ملکی دورے پر ہیں بشریٰ انصاری نے ایک مال کا دورہ کیا اور بینچ نہ ہونے کے باعث زمین پر بیٹھ گئی۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ اتنے اتنے بڑے بڑے مالز بنادیتے ہیں لیکن بینچز نہیں بناتے کہ بزرگ لوگ بیٹھ جائیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں