پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

’مجھے پیار ہوا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر، وہاج علی، زاویار نعمان کا نیا ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’مہیر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور ساتھ ہی نئے ڈرامہ سیریل کا نام ’مجھے پیار ہوا تھا۔‘ بھی لکھا۔

ہانیہ عامر نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک لاکھوں کی تعداد میں ان کے مداح دیکھ چکے ہیں اور ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں بگ بینگ انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کو بھی مینشن کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں اور میرے ہمسفر میں‌ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، عشقیہ میں ان کے ہمراہ فیروز خان، گوہر رشید، رمشا خان، خالد انعم، شبیر جان، ودیگر بھی شامل تھے جبکہ میرے ہمسفر میں‌ فرحان سعید، حرا خان، صبا حمید، وسیم عباس ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔

اداکارہ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیو اور تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں