تازہ ترین

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

ایلیانا ڈی کروز کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ایلیانا ڈی کروز کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے انسٹا اسٹوری کے ذریعے طبیعت سے متعلق آگاہ کیا جس میں ان کے ہاتھ پر ڈرپ لگی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔

اداکارہ نے اسپتال سے تصاویر شیئر کیں جبکہ مداح اداکارہ نے ان کی خیریت بھی دریافت کررہے ہیں۔

Ileana D'Cruz Shares Health Update After Going To Hospital: "I Am  Absolutely Fine Now"

ایلینا نے مداحوں کو بتایا کہ اسپتال میں انہیں تین بیگ آئی وی محلول چڑھایا گیا جو کہ خاص طور پر ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کیلئے تیار کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے خیریت دریافت کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری طبیعت پوچھنے والے تمام لوگوں کا شکریہ، میرے لیے آپ پریشان ہوئے جس کیلئے میں مشکور ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ کی محبت کو سراہتی ہوں اور یقین دلاتی ہوں کہ میں اب بالکل ٹھیک ہوں، درست وقت پر مجھے اچھی میڈیکل کیئر مل گئی۔’

Comments