پیرس: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی یورپ میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان ان دنوں یورپ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان یورپ کے مشہور مقامات پر بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں، مداحوں نے بھی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنا سفر یورپ کے شہر برسلز سے شروع کیا جس کے بعد وہ والنسیا، بارسلونا، برلن اور ایمسٹرڈیم کے خوبصورت مقامات پر گھومتی پھرتی دکھائی دیں۔
اداکارہ ایمن خان کی جڑواں بہن منال خان یورپ میں گزرے یادگار لمحات کی تصاویر اور ویڈیو مداحوں سے شیئر کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ایمن خان کی شادی گزشتہ سال اداکار منیب بٹ سے انجام پائی تھی گزشتہ دنوں دونوں کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی تھی۔
دونوں بہنوں نے نہایت ہی کم وقت میں تیزی سے شہرت حاصل کرکے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی تھی۔