اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

اداکارہ نرگس تشدد کیس کا ڈراپ سین ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نومبر 2024 میں اداکارہ نرگس پر شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کی جانب سے مبینہ جسمانی تشدد کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا تاہم اب اس کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔

اداکارہ نرگس نے تشدد کرنے پر شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف ڈیفنس میں مقدمہ درج کروایا تھا تاہم ملزم کو کیس میں ضمانت مل گئی تھی۔

کیس میں آج اُس وقت اہم پیشرفت ہوئی جب اداکارہ نرگس نے شوہر کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر معافی دی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 3 سال تک ایک دوسرے ساتھ نہیں رہیں گے، عدالت میں بھی صلح نامے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے۔

یاد رہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد انسپکٹر ماجد بشیر کو مقامی عدالت سے ریلیف ملا تھا۔ کیس میں ملزم کی 18 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کی گئی تھی۔

عبوری ضمانت ملنے پر ماجد بشیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میری اہلیہ ایک باکردار خاتون ہیں، جھگڑے ہر گھر میں ہو جاتے ہیں۔

اداکارہ نرگس پر شوہر کے مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر پر بھی وائرل ہوئی تھیں جن میں ان کے چہرے پر گہرے زخم دیکھے گئے تھے۔

ان کے بھائی خرم بھٹی نے ون فائیو پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔ خرم بھٹی کا کہنا تھا کہ انسپکٹر ماجد بشیر روزانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے، میری بہن پر اس قدر تشدد کیا گیا کہ اس کی حالت خراب ہوگئی۔

خاتون نے چند سال پہلے شادی کی تھی اور شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ وہ کچھ عرصے سے بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں