پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رمشا خان نے فنکاروں کےلیے تنقیدی رویہ اپنانے پر ناقدین کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ رمشا خان کی ایک ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں وہ لوگوں کو ہدایت کرتی ہوئیں نظر آئیں کہ لوگ کسی کے ذاتی تجربے کو جانے بغیر تنقید نہ کریں۔
رمشا خان نے کہا کہ اگر ناقدین سوچ یہ ہے کہ کوئی فنکار اقربا پروری کی وجہ سے انڈسٹری میں آیا تو وہ غلط ہیں کیوں کہ وہ نہیں جانتے کہ فنکار نے کامیابی تک پہنچنے کےلیے کتنا سفر کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اکثر لوگوں کو پرچی پرچی کہتے ہوئے سنا جاتا ہے لیکن انہیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ جس فنکار کو وہ پرچی پرچی کہتے ہیں وہ کتنی محنت سے کام کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرچی کا الزام برداشت کرنے والا فنکار کس مشکل اور لگن سے محنت کرکے کسی مقام تک پہنچتا ہے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے متعلق صرف خدا فیصلہ کرسکتا ہے کہ ہم کیسے ہیں، ہر کسی کی زندگی میں مشکلات ہوتی ہیں تو تھوڑا سا احساس کرلیں۔