تازہ ترین

تصاویر ساتھ بنوانے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ڈیٹ کر رہے ہیں، سعدیہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ تعلقات سے متعلق خبروں پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

سعدیہ خان نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنے اور آریان خان کے درمیان تعلقات سے متعلق گردش ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔

اس حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی اداکارہ نے اسٹوری اپ ڈیٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ کسی کے ساتھ تصاویر بنوانے کا یہ مطلب نہیں کہ ان کے ساتھ تعلقات بھی ہوں، اس لئے افواہیں نہ پھیلائیں۔

 ساتھ ہی اداکارہ سعدیہ خان نے انٹرویو کا لنک بھی شیئر کردیا، انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں وہ دبئی میں مقیم ہوں اور نیو ایئر پارٹی کے دوران آریان سے اتفاقاً ملاقات ہوئی تھی۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے دیگر کئی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بنوائی لیکن میری صرف یہ ہی تصویر کیوں وائرل ہوئی، اس کا مجھے علم نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کس تصویر میں کسی کا ایک ساتھ نظر آجانے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ وہ لوگ ڈیٹ کر رہے ہوں، صرف ایک تصویر کی بنیاد پر کہانیاں گڑنا ٹھیک نہیں ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل یہ تصویر اداکارہ کی جانب سےسال نو کے موقع پر انسٹا اسٹوری پر شیئرکی گئی تھی جو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد یہ بھی کہا جارہا تھا کہ سعدیہ خان اور آیان خان ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
  • ٹیگز
  • -