تازہ ترین

موت کی جھوٹیں خبریں، سعیدہ امتیاز نے ویڈیو پیغام شیئر کردیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز نے موت کی جھوٹی خبروں کے بعد ویڈیو پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سعیدہ امتیاز نے کہا کہ ’میں الحمدللہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں، مجھے بہت افسوس سے یہ کہنا پڑرہا ہے کہ جب آج میں اٹھی تو مجھے کالز اور میسجز آئے ہوئے تھے۔‘

سعیدہ امتیاز نے کہا کہ ’مجھے خود سمجھ نہیں آئی کہ میرے ساتھ ہوا کیا ہے، یہ میرے اور فیملی کے لیے بہت ہی پریشانی کا لمحہ تھا۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ’میری فیملی اور بہن بھائی یہاں نہیں رہتے جب انہیں یہ جھوٹی اطلاع ملی تو وہ بھی حیران رہ گئے مجھے کالز آنا شروع ہوگئی تھیں مجھے سمجھ نہیں آیا میں کہوں کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میرا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا تھا۔‘

سعیدہ امتیاز نے کہا کہ اگر آپ کسی پر تنقید کرتے ہیں تو سمجھ آتی ہے لیکن اس حد تک جانا جہاں فیملی پر اثر پڑے اور مجھے دماغی طور پر اثر پڑے یہ ٹھیک نہیں ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’آپ کو نہیں معلوم ہوتا کہ انسان اپنی زندگی میں کس چیز سے گزر رہا ہے اور اس طرح سے آپ اسے مینٹلی ٹارچر کریں، میں رو رہی تھی میری فیملی کے لوگ گھر آگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میں پتا لگا لوں گی کہ کس نے ہیک کیا ہے اور ان کے خلاف ایکشن لوں گی، اللہ تعالیٰ آپ کا بھلا کرے آپ کو ہدایت دے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبریں وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد ان کے منیجر نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -