جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

صاحبہ نے بیٹیوں سے متعلق بیان پر وضاحت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے حال ہی میں بیٹیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر تنقید کے بعد وضاحت دے دی۔

گزشتہ دنوں صاحبہ اور ریمبو نے اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ندا یاسر کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’اللہ نے مجھے اس زمانے میں بیٹیاں نہیں دیں جس پر اس کی شکر گزار ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے بیٹوں کی خواہش تھی بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے، ان کا دکھ نہیں دیکھا جاتا۔

صاحبہ کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا تو سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اب اداکارہ نے وضاحت پیش کی ہے۔

اداکارہ حرا خان نے صاحبہ پر سخت الفاظ میں تنقید کی، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ ‘بیٹیوں کو کیوں کچھ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی؟ کیونکہ آپ جیسے والدین ہوتے ہیں’۔

صاحبہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بیٹی رحمت ہوتی ہے اور مجھے صرف بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّہ پاک، ہمیں اُس ہر نعمت پر شکر ادا کرنے کی توفیق ادا کرے جو ہمیں ملی ہے اور جو نہیں ملی، میری بات میں صرف ڈر تھا اور کوئی دوسرا مطلب نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللّہ تعالیٰ ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے، آمین۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں