جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد دارفانی سے کوچ کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد بھی انتقال کرگئے۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے والد کے انتقال پرملال کی افسوسناک اطلاع ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو دی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے غمزدہ انداز میں کیپشن لکھا کہ ‘تم جو گئے میرے بازو ٹوٹ گئے’۔

اداکارہ نے تاحال اپنے والد کی موت کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا، لیکن پوسٹ کے آخر میں اپنے والد کے دائمی سکون اور مغفرت کیلئے دعا کی۔

اداکارہ کے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر پر مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ اور بہن کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں