تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’ملک کا سب سے بڑا ٹیکنیکل سوال‘ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی دلچسپ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے اسی طرح کی دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سوال کا جواب نہیں۔‘

ویڈیو میں وہ لپ سنکنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنیکل سوال اور سناؤ۔ اس سے بھی بڑا اس کا ٹیکنیکل جواب میں ٹھیک ہوں، تم سناؤ۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک متعدد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں اداکارہ ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں بہت خوش ہوگیا تھا دوستوں کیونکہ قسمت نے میرے ساتھ بُرا کرنا بند کردیا تھا۔

ژالے سرحدی پھر کہتی ہیں کہ ’پر مجھے کیا پتا تھا کہ قسمت ڈنڈا لینے گئی ہے۔‘

Comments

- Advertisement -