اشتہار

’اچھے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ بُرا کیوں ہوتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے انسٹاگرام پر دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی دلچسپ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے اسی طرح کی دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اچھے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ بُرا کیوں ہوتا ہے؟۔‘

- Advertisement -

مزاحیہ ویڈیو میں ژالے سے پوچھا جاتا ہے کہ ’تمہارا رزلٹ اتنا بُرا کیوں آیا۔‘ اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ ’کیونکہ اچھے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ بُرا ہی ہوتا ہے۔‘

ژالے سرحدی نے چند منٹ قبل یہ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

اداکارہ نے اسی طرح کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’سوال کا جواب نہیں۔‘

ویڈیو میں ژالے لپ سنکنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنیکل سوال اور سناؤ۔ اس سے بھی بڑا اس کا ٹیکنیکل جواب میں ٹھیک ہوں، تم سناؤ۔‘

اس سے قبل بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں