اشتہار

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اعلان کردیا، یہ رقم سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اور رکوری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 55کروڑ40 لاکھ ڈالرکی منظوری دے دی، جس میں سے 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی مد میں ہوں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 30 لاکھ ڈالر کی تکنیکی امداد کی بھی منظوری دی ہے۔ رقم سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں خرچ ہوگی۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیلاب اور خوراک کی کمی کے باعث 1 کروڑ 40 لاکھ افراد غربت کا شکار ہیں، متاثرہ افراد کی بحالی و ترقی میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ رقم سے سیلاب سے متاثرہ ٹرانسپورٹ انفراسٹکچر کی مرمت کی جائے گی، رقم سے 4 سو کلومیٹر سڑکوں پر مرمتی کام کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اس رقم سے سیلاب سے ٹوٹ ہوئی این 5 پر 85 کلو میٹر سڑک کی مرمت، این 5 پر 30 پلوں کی مرمت ، سیلاب سے متاثرہ ایریگیشن کے انفراسٹکچر کی مرمت اور انفراسٹکچر کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں