13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ، اے ڈی بی کی 1ارب ڈالرقرضہ کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق اے ڈی بی ترکمانستان، افغانستان، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں مشیر کے طور پر شامل تھا تاہم اب بینک نے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کی پیشکش بھی کر دی۔

tapi-12

- Advertisement -

بینک کا کہنا ہے یہ منصوبہ ان ملکوں میں جاری توانائی بحران کے خاتمے کا باعث بنے گا، پاکستان کی جانب سے انٹراسٹیٹ گیس سسٹم کمپنی پاکستان میں گیس کی درآمد کرنے کی ذمہ دار ہے۔

یاد رہے اس سے قبل اسلامی ترقیاتی بینک نے بھی تاپی منصوبے کیلئے پچاس کروڑ ڈالر قرضہ دینے کا اعلان کررکھا ہے۔


مزید پڑھیں : ترکمانستان: تاپی گیس لائن منصوبےکاسنگ بنیادآج رکھا جائے گا


خیال رہے کہ تاپی منصوبے میں شامل ممالک کے سربراہان نے 2010 ء میں اس گیس پائپ لائن کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ 56 انچ قطر کی 1680 کلو میٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے ترکمانستان سے سالانہ 3.2 بلین کیوبک فیٹ گیس افغانستان، پاکستان اور بھارت کو فراہم کی جائے گی۔

اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک فنڈنگ کر رہا ہے، منصوبے کی ابتدائی لاگت 3.3 ارب ڈالرز تھی تاہم 2008ء میں نظر ثانی کے بعد اس منصوبے کی لاگت بڑھ کر دگنی سے بھی زائد یعنی 7.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔

ماہرین کے خیال میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس لاگت میں بھی اور بھی اضافہ ہو جائے گا، منصوبے کی بروقت تکمیل کی صورت میں 2017 ء میں گیس کی ترسیل شروع ہو جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں