اسلام آباد : ایشیائی ترقیا تی بینک کراچی میں آئی ٹی پارک کیلئے سرمایہ فراہم کرئے گا، کراچی میں بینچ مارک آئی ٹی پارک بنایا جائےگا۔
وزارت آ ئی ٹی اور کمیونیکیشن کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے اس معاملے پر مذاکرات جاری ہیں، اے ڈی بی کی جانب سے اسمارٹ سٹی کے قیام کیلئے بھی تعاون حاصل ہوگا۔
اس منصوبے سے حکومت کو آئی سی ٹی ویژن پورا کرنے میں مددملےگی، بینچ مارک آئی ٹی پارک کے انفراسٹرکچر کیلئے چین سے معاہدہ ہوچکا ہے۔
آئی ٹی پارکس کی تعمیر کیلئے آئی ٹی پالیسی دوہزار سترہ پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے۔
مزید پڑھیں : آئی ٹی پارک کے قیام کے لیے پاکستان اور کوریا کے بینک میں معاہدہ
یاد رہے کہ اس سے قبل آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے پاکستان اور کوریا کے بینک کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا ، معاہدے کے تحت کورین بینک پاکستان کو 10 ارب روپے قرض فراہم کرے گا، آئی ٹی پارکس کراچی اور لاہور میں تعمیر کئے جائیں گے۔
وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں آئی ٹی کے شعبے کو ایک صنعت کے طور پر دیکھنا ہے،آئی ٹی پارک میں 100سے زائد کمپنیوں کے کام کرنے کی گنجائش ہوگی،آئی ٹی پارک تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا اور عالمی معیار کے مطابق پاکستان کا پہلا جدید آئی ٹی پارک ہوگا۔