تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ایک ارب ڈالر دے گا

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرکی منظوری دے دی، یہ فنڈایمرجنسی بجٹ سپورٹ کیلئےدیاگیا ہے جبکہ دیگر مالیاتی اداروں سے تقریبا 38 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت میں استحکام اور بین القوامی اداروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ بہتری کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے بجٹ سپورٹ کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرکی منظوری دی، فنڈ ایمرجنسی بجٹ سپورٹ کےکیلئےدیاگیاہے، اسپیشل پالیسی بیسڈ لون آئی ایم ایف کے ملٹی ڈونز پروگرام کاحصہ ہے۔

اس پروگرام سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر مالیاتی اداروں سے تقریبا اڑتیس ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کے زیرانتظام یہ پروگرام پاکستانی معیشت کو استحکام دینے کیلئے ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان اضافی 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ

اےڈی بی کےڈائریکٹرجنرل سنٹرل اینڈویسٹ ایشیا ورنرلیپچ کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا عزم ہے کہ معاشی بہتری میں پاکستان کا ساتھ دیں گے، یہ قرض حکومت کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نےسال 2019- 20 میں مجموعی طور پالیسی بیسڈ لونز کی مد میں دو ارب دس کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

یاد رہے رواں سال اکتوبر میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان اضافی 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پایا تھا ، جس کے تحت اے ڈی بی پاکستان کو 2 ارب 70 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ رقم گزشتہ پلان سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر زائد ہے، بینک دیگر ذرائع سے فنانسنگ اور فنڈنگ کے حصول میں بھی مدد کرے گا اور بزنس پلان پاکستان کو ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد دے گا۔

Comments

- Advertisement -