بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

بچوں کے اغوا کی خبریں فقط افواہیں ہیں، ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے کہا ہے کہ بچوں کے اغوا کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں، رواں سال 8 بچے اغوا کیے گئے تمام بازیاب کرالیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کے اغوا کے واقعات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ زیادہ بچے کراچی کے مضافات سے لاپتہ ہوتے ہیں جبکہ ماں باپ کی لڑائی کے سبب بھی بچے گھر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے کہا کہ زیادہ بچے گلی محلوں میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوتے ہیں، بچوں کو کسی بھی طرح اکیلا نہ چھوڑا جائے، گھریلو جھگڑے، زبردستی کام کرانا گھر چھوڑنے کی بڑی وجہ ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کراچی: نامعلوم خاتون 8 ماہ کی بچی ماں کی گود سے چھین کر فرار

واضح رہے کہ چند روز قبل 8 ماہ کی فائزہ نامی بچی کو چھیننے کا واقعہ اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیپئر تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔

ماں کمسن بچی کوگود میں لیے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں موجود تھی کہ اسی دوران نقاب پوش نامعلوم خاتون چوتھی منزل پر پہنچی اور اُس سے بچی کو چھین کر لے گئی۔

اہلخانہ نے نیپئر تھانے میں اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرادیا۔ بچی کے والد اسماعیل نے حکام سے بچی کو فوری بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پولیس 8 ماہ کی فائزہ نامی بچی کو تاحال بازیاب نہیں کراسکی ہے، چند روز قبل عدالت نے پولیس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو نئی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں