جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صحافی اطہرمتین کے قتل کی تحقیقات کیلئےٹیم تشکیل دے دی گئی ، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن اورایس ایس پی سینٹرل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اور ایس ایس پی سینٹرل تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا ، میڈیا کا کردار بلاشبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پولیس اور میڈیا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق کراچی پولیس میں تھانے کی سطح پر نفری میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، تھانوں میں عملے کی تربیت اور ایس ایچ او کی کارکردگی کی جانچ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، کارکردگی نہ دکھانے والے تھانیداروں کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ مقدمات کے اندراج کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، فوری مقدمہ نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کیخلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے عادی افراد نشے کے حصول کیلئے وارداتیں کرتے ہیں، نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے مراکز کا قیام ناگزیر ہے۔کمیونیٹی پولیسنگ انتہائی اہم ہے، عوام اور پولیس میں فاصلوں کو کم کئے بناء خاطر خواہ نتائج کا حصول ممکن نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں