کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تمام ایس ایس پیز کو 3روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوایس ایچ او اور ہیڈ محرر تھانہ صاف نہیں رکھ سکتا وہ گھر چلا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مام ایس ایس پیز کو کنٹرول میسج جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ ایس ایس پیزتھانوں کےایس ایچ اواور ہیڈ محرر تک پیغام پہنچائیں اور 3روز کے اندر اپنے تھانوں کی حالت زار تبدیل کرلیں۔
ایڈیشنل آئی جی نے پیغام میں کہا ہے کہ پبلک باتھ روم،رپورٹنگ سینٹر، ہیڈمحررآفس،لاک اپ کی صفائی کی جائے، جس تھانے میں صفائی نہ پائی گئی اس کےخلاف کارروائی ہوگی۔
کنٹرول میسج میں کہا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشن صاف نہ رکھنےوالےایس ایچ او،ہیڈمحررکوپوسٹنگ پررہنےکاحق نہیں، نائٹ پٹرولنگ افسر روز تھانہ وزٹ اور صفائی کی رپورٹ ساتھ لائیں۔
ایڈیشنل آئی جی کاالٹی میٹم 3روز کےلیےجاری کیاگیاہے، الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔