تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈاکٹرادیب رضوی کے نام طب کا اعلیٰ ترین اعزاز

پاکستان کے مایہ ناز سرجن ڈاکٹرادیب الحسن رضوی کو امریکن کالج آف سرجنز نے ان کی طبی مہارت اور انسانیت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے بانی اور روحِ رواں ڈاکٹر ادیب رضوی کو امریکن کالج آف سرجنز نے اعزازی فیلو شپ سے نوازا ہے۔

یاد رہے کہ اعزازی فیلو شپ کسی بھی شخص کی قابلیت کے اعتراف میں دیا جانے والااعلیٰ ترین ایوارڈ ہے جو کسی ادارے کی جانب سے دیا جاسکتا ہے۔

امریکن کالج آف سرجنز کا قیام 1912 میں شکاگو میں عمل میں لایا گیا تھا اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ماہر ترین ڈاکٹرز جنہوں نے سرجری کے بیک وقت کئی اسپیشلائز کورسز کر رکھے ہوں انہیں اس ادارے کا ممبر منتخب کیا جاتا ہے ۔

اس نامور ادارے کی اعزازی فیلوشپ کا مقصد ڈاکٹر ادیب رضوی کی دنیا بھر کے ماہرین طب میں جداگانہ حیثیت کا اعتراف اور دکھی انسانیت کے لیے ان کی خدمات کو سراہنا ہے۔

یاد رہے کہ ایس آئی یو ٹی کا قیام 1970 میں کراچی کے سول اسپتال میں عمل میں لایا گیا تھا اور یہ پاکستان میں گردوں کے امراض کے علاج کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں بلا مبالغہ لاکھوں مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولت مفت مہیا کی جاتی ہے۔

ایس آئی یو ٹی میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈاکٹر ادیب رضوی کی سربراہی میں 2003 میں جگر کی کامیاب پیوند کاری کی تھی اور اب ہر ہفتے 10 سے بارہ ٹرانسپلانٹ کیے جاتے ہیں،

واضح رہے کہ آج کے جدید ترین دور میں بھی جگر کی پیوند کاری سرجری کی دنیا کا مشکل ترین عمل شمار ہوتا ہے اور دنیا کے محض چند ممالک ہی اس آپریشن کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں