شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدیل حسین کی والدہ انتقال کرگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عدیل حسین نے والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر دی اور مداحوں سے ان کے درجات کی بلندی کیلیے دعا کی اپیل بھی کی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ اور اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ روحی نجم وفات پاگئی ہیں۔ والدہ کے انتقال کے باعث اداکار اپنی زندگی کے انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں والدہ کو گھر کی رونق قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ ہمارا دل غم زدہ ہے، لیکن ہم نے ان کی خوبصورت یادوں میں سکون ڈھونڈ لیا ہے جنہیں وہ چھوڑ گئی ہیں۔
انہوں نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ان کی شفقت اور ان کی میراث ہمیں ہر روز متاثر کرتی رہے گی۔
شوبز فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے عدیل حسین کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کیلیے دعا کی جارہی ہے۔