ایڈیلیڈ : انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا پر نفسیاتی برتری حاصل کرلی، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو ستائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہوگئی، ایشیز کی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ کے ہاتھوں سے نکلنے لگا۔
اس وقت آسٹریلیا کو 268 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے اوراس کی چھ وکٹیں باقی ہیں، کھیل کا تیسرا روز آسٹریلین بولرز کے نام رہا، انگلینڈ کا کوئی بلے باز نصف سنچری تک نہ بنا سکا۔
اسپنر نیتھن لائن معین علی کا کیچ پکڑنے کیلئے سپر مین بن گئے، فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھی اپنی گیند پر خوب کیچ تھاما، انگلش ٹیم کا بوریا بستر دو سو ستائیس رنزپر گول ہوگیا۔
لائن نے چار اور مچل اسٹارک نے3 وکٹیں حاصل کیں، آسٹریلیا نے فالو آن کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے4 وکٹ پر53 رنز بنالئے تھے۔
مزید پڑھیں: ایڈیلیڈ ٹیسٹ، دوسرا روز: آسٹریلیا کی اننگز442 رنز پر ڈکلیئر
پہلی اننگز میں شاندار برتری کی بدولت اسے انگلینڈ پر مجموعی طور پر 268 رنز کی سبقت حاصل ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔