پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، دوسرا روز: آسٹریلیا نے پہلی اننگز442 رنز پر ڈکلیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈیلیڈ : ایشز کی تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز آسٹریلین بلے باز شان مارش کے نام رہا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز چار سو بیالیس رنز پر ڈکلیئر کردی، اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ کے میدان میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز کے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے پہلی اننگز8آؤٹ442رنز پر ڈکلیئر کردی۔

اننگ میں شان مارش کے ناقابل شکست 126رنز شامل ہیں، دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو انگلینڈ کو براڈ نے جلد کامیابی دلوائی دی۔

شان مارش نے پہلے ٹم پین اور پھر پیٹ کمنز کے ساتھ شراکت جوڑ کر میچ کا نقشہ ہی بدل دیا، مارش نے ناقابل شکست 126 رنز بنائے، ٹم پین 57 اور کمنز 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز کا آغاز مایوس تھا، اوپنر مارک اسٹون مین اٹھارہ رنز پر اسٹارک کا شکار بنے، انگلینڈ کی جانب سے اورٹن نے 3 اور اسٹورٹ براڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

بارش کے باعث کھیل رکا تو انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 29 رنز بنالئے تھے، دوسرے روز بھی 18اوورز قبل کھیل ختم کرنا پڑا۔


مزید پڑھیں: ایشزسیریز: آسٹریلیا کےدوسرے ٹیسٹ میں4 وکٹوں پر209 رنز


یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں