پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

یواےای نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے دورہ یواےای میں 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کا کہا تھا۔

اسحاق ڈار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد!

اس سے قبل کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کی رقم کا معاملہ طے ہو گیا ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے کنٹرول کیلئے غیرضروری اشیا پر پابندی لگائی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو 6 ماہ میں قابو کیا گیا ہے اسٹیٹ بینک موجودہ ذخائر کی بنیاد پر ہی مخصوص ایل سیزکی صلاحیت رکھتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں