ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

’200 کروڑ کی آفر ہوتی تب بھی ’اینیمل‘ میں کام نہیں کرتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ایک نامور اداکار نے کہا ہے کہ اگر انہیں سندیپ ریڈی وانگا فلم اینیل کیلیے 200 کروڑ روپے کی بھی پیشکش کرتے تو وہ کبھی اس میں کام نہ کرتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’انگلش ونگلش‘ سے شہرت پانے والے اداکار عادل حسین نے سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’اینیمل‘ کی میگا کامیابی پر خاموشی توڑ دی۔

حالیہ انٹرویو کے دوران عادل حسین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اب تک اس فلم کو نہیں دیکھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس فلم میں کوئی کردار ادا کرتے تو ان کا جواب تھا ’کبھی‘۔

- Advertisement -

عادل حسین نے کہا کہ اگر فلمساز مجھے 200 کروڑ روپے کی آفر کرتے تب بھی میں اس کا حصہ نہیں بنتا۔

یاد رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ’اینیمل‘ میں انبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ اداکارہ رشمیکا مندانہ ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں۔

علاوہ ازیں، فلم میں انیل کپور رنبیر کپور کے والد کے طور پر نظر آئے جبکہ بوبی دیول نے منفی کردار ادا کیا۔ فلم 2023 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم قرار پائی، اس نے 918 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

اپریل میں اینیمل کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد سندیپ ریڈی وانگا نے فلم کا سیکوئل ’انیمل پارک‘ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مداح کافی پُرجوش نظر آئے لیکن بعد میں فلمساز نے اس سے متعلق بڑا اعلان کیا تھا۔

سندیپ ریڈی وانگا نے ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اینیمل کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا تھا جس کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز سال 2026 میں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں