تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آدتیہ رائے نے کترینہ کیف سے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا

ممبئی: 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’عاشقی 2‘ سے شہرت پانے والے اداکار آدتیہ رائے کپور نے بالی وڈ کی ’بار بی ڈول‘ کترینہ کیف سے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آدتیہ رائے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کترینہ کیف ان کی پہلی پروڈکشن میں ساتھ تھیں، وہ ان افراد میں شامل تھے جو سیٹ پر اداکارہ کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔

اداکار نے انٹرویو میں بتایا کہ میں سارا دن کترینہ کیف کا کرتا رہا، لیکن میں یہ نہیں کہہ رہا کہ اس نے دیر کر دی تھی۔

آدتیہ رائے اپنے نئی فلم ’گمراہ‘ کی تیاری اور اس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم تامل فلم ’تھدم‘ کا ریمیک ہے جس کے ہدایت کار وردھن کیتکر ہیں۔ فلم کو بھوشن کمار کی ٹی سیریز اور مراد کھیتانی کے سین ون اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔

’گمراہ‘ رواں سال 7 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اداکار کو آخری بار فلم ’دی نائٹ مینیجر‘ میں سُپر اسٹار انیل کپور کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -