جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستانی نوجوانوں کیلیے تھائی لینڈ حکومت کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قونصل جنرل تھائی لینڈ کا کہنا تھا کہ مختلف تربیت کیلئے پاکستانی نوجوانوں کو تھائی لینڈ بھیجا جائے گااور کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے تھائی لینڈ حکومت تعاون کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی سے تھائی لینڈ کے قونصل جنرل کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ تھائی لینڈدنیاکاتیزی سےترقی کرتا ہوا ملک ہے، تھائی لینڈ نے سیاحتی مقامات پر کشش بناکر دنیا کو اپنی جانب متوجہ کیا،تھائی لینڈ کے جزیرے حسین ترین جزیروں میں شمار ہوتے ہیں۔

قونصل جنرل تھائی لینڈ کا کہنا تھا کہ مختلف تربیت کیلئے پاکستانی نوجوانوں کو تھائی لینڈ بھیجا جائے گا ، کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے تھائی لینڈ حکومت تعاون کے لئے تیار ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ ماہ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخارشالوانی سے ترک قونصل جنرل نے ملاقات کی تھی ، اس موقع پر ترک قونصل جنرل تولگا یوک نے کہا تھا کہ نمائش سے ٹاور تک ٹرام چلانے میں تعاون پر تیار ہیں،آئی آئی چندریگرروڈ پر بھی ٹرام سروس کے لیے تعاون کریں گے جبکہ کراچی کی لائبریریوں کی بہتری اور انہیں جدید بنانےمیں مدد کریں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ٹرام سروس اور لائبریریاں بہتر کرنے میں تعاون کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں۔

افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ ٹرام سروس چلنے سے کراچی کی تاریخی حیثیت بحال ہوگی،کراچی کوپھر استنبول کی طرح سیاحتی شہر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں