منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

عدنان سمیع اپنے بیٹے اذان کی اداکاری کے گرویدہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار عدنان سمیع نے اپنے بیٹے اذان سمیع کو پہلی ڈراما سیریل ’عشقِ لا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

گزشتہ دنوں اذان سمیع خان نے اپنے پہلے ڈرامہ سیریل ’عشقِ لا‘ کی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے پرستاروں، ساتھی اداکاروں اور پروڈیوسر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا تھا۔

اذان سمیع نے اپنی اس پوسٹ میں کہا تھا کہ یہ اُن کا پہلا کردار تھا جسے وہ زندگی بھر یاد رکھیں گے کیونکہ اس کردار سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور اس موقع پر وہ اُن تمام لوگوں کے مقروض ہیں جنہوں نے اُن کے کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں اُن کی مدد کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

- Advertisement -

اس پوسٹ پر جہاں معروف اداکاراؤں یمنیٰ زیدی اور ماہرہ خان نے کمنٹس کرکے اذان سمیع کی حوصلہ افزائی کی وہیں بھارت میں مقیم اُن کے والد عدنان سمیع بھی خاموش نہ رہ سکے۔

عدنان سمیع نے بیٹے کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "شاباش بچے! مجھے تم پر فخر ہے” ساتھ ہی انہوں نے بیٹے کو دعا اور مستقبل کیلیے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ "اللہ تعالیٰ آپ کو اونچی اُڑان دے لیکن ہمیشہ اپنے پاؤں زمین پر رکھنا”۔

عدنان سمیع نے برسوں سے دور بیٹے سے پیار بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ "بچے! میں تم سے محبت کرتا ہوں”۔

واضح رہے کہ اذان سمیع گلوکار عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے ہیں، زیبا بختیار اور عدنان سمیع نے 90 کی دہائی میں پاکستان کی سپرہٹ فلم سرگم میں ایک ساتھ کام کیا تھا اوراسی دوران دونوں کے درمیان محبت پروان چڑھی جس کے بعد وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 1997 میں ذاتی وجوہات کی بنا پر دونوں نے طلاق کے ساتھ اپنے راستے جدا کرلیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں