ممبئی: پاکستان کی شہریت ترک کرنے والے گلوکار عدنان سمیع کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک یقین نہیں آرہا ہے کہ انہیں بھارت کی شہریت مل چکی ہے۔
عدنان سمیع نے ان خیالات کا اظہار ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہناتھا کہ ’’ میں دنیاکے کئی ممالک میں رہ چکا ہوں اورکئی مختلف اندازِ زندگی کا تجربہ رکھتا ہوں، تاہم کچھ چیزیں زنگی کو مکمل طور پرتبدیل کردیتی ہیں اوربھارت کی شہریت حاصل کرنا بھی ایسا ہی ہے‘‘۔
عدنان سمیع نے اپنے بیان میں اپنے سابق اہل وطن کے جذبات کی توہین کرتے ہوئے کہا کہ ’’ پاکستان کے عوام بلاوجہ میں مشتعل ہورہے ہیں تاہم مجھے کوئی پروا نہیں ہے‘‘۔
انہوں نے اپنی تاریخِ پیدائش کو قدرت کااشارہ قراردیتےہوئے کہا کہ میں 14 اگست کو بھی پیدا ہوسکتا تھا تاہم قدرت کو یہ منظور نہیں تھاجبھی میری پیدائش 15 اگست ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کی میری بیوی کا تعلق جرمنی سے ہے میں کہیں بھی جاسکتا تھا تاہم میری منزل ہندوستان تھی جسے حاصل کرنے میں مجھے 46 سال لگے۔